آج ہر کوئی ان کا دیوانہ ہے ۔۔ یہ خوبصورت بچہ آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟ اِن کے چاہنے والے بھی پہچان نہیں پائیں گے

image

بچپن سب ہی کا خوبصورت ہوتا ہے اور فکروں سے آزاد ہوتا ہے۔ نہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں نہ کوئی کام ہوتا ہے بس اسی لیے بچپن سب ہی کا پیارا ہوتا ہے۔

آپ لوگ بھی اپنے بچپن کی یادوں کو تصویروں میں قید کر دیتے ہیں بالکل ویسے ہی مشہور شخصیات بھی اپنے بچپن کی تصویروں کو سنبھال کر رکھتی ہیں جنہیں وہ وقت آنے پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام آج ایک ایسی مشہور شخصیت کی بچپن کے دنوں کی تصویر لے کر آئی ہے جس میں وہ اتنے چھوٹے اور پیارے لگ رہے ہیں کہ پہچاننا مشکل ہوجائے گا۔

اوپر موجود تصویر میں نظر آنے والے خوبصورت بچے کو کیا آپ لوگ بغیر زیادہ وقت لیے پہچان سکتے ہیں؟

ذرا غور سے تصویر کو دیکھیے اور بتایئے کہ نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور کالی اور گولڈن رنگ کی واسکٹ پہنے یہ بچہ کونسا مشہور کھلاڑی ہے؟

تو چلیے آپ کو زیادہ انتظار کروائے بغیر جواب بتاتے ہیں۔ یہ بچہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ شاہین اپنے بچپن میں خاصے مختلف نظر آتے تھے، اور اب بالکل ہی بدل گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کم عمری میں ہی کرکٹ کی دنیا میں نام کمایا ہے اور اپنی شاندار باؤلنگ سے انہوں نے کئی بڑے بڑے بلے بازوں کو چِت کیا ہے۔ شاہین آفریدی ان دنوں ہونے والے ایشیاء کپ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے جس کے بعد ان کے مداح کافی مایوس ہوگئے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts