اس دنیا میں کسے کیا عطا کرنا اور کیا عطا نہیں کرنا یہ فیصلہ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو بالکل اسی طرح ملک کے نامور کھلاڑی محمد رضوان کو بھی اللہ پاک نے ان کو آج اتنی عزت شہرت دی ہے۔
جس سے صاف لگتا ہے کہ جیسے وہ عورتوں کی عزت کرتے ہیں یہ اسی کا صلہ ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ کن موقعوں پر محمد رضوان نے خواتین کے ساتھ تصاویر بنوانے سے منع کر دیا۔
فیملی کا بھی کوئی شخص آ جائے:
یہ بات اس وقت کی جب پریکٹس کے دوران ایک خاتون نے ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہی تو انہوں نے صاف منع کر دیا کہ اکیلے نہیں آپ کی فیملی کا بھی کوئی شخص ساتھ آ جائے وت ٹھیک ہے۔ بس پھر کیا تھا ایک اور شخص رضوان اور خاتون کے درمیان کھڑا ہو گیا تب جا کر تصویر بنائی گئی۔
خاتون اینکر کے ساتھ تصویر بنونے سے کئی مرتبہ منع کر دیا :
آج سے کچھ روز پہلے ایک بھارتی اینکر نے چہل قدمی کے دوران ان سے تصویر کھینچوانے کی خواہش کی مگر وہ ٹالتے رہے اور زیادہ اسرار کرنے پر جب انہوں نے تصویر کھینچوائی تو کافی دور کھڑے ہو گئے۔
جس پر اینکر کہتی ہیں کہ یہ سویلفی تو نہیں دورفی ہو گئی ہے رضوان۔ یہی نہیں ان سب باتوں کے علاوہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ مذہبی آدمی ہیں جس وجہ سے وہ ایسا کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے۔
اینکر ان کے پیچھے کھڑی ہو کر سوال جواب کرتی رہیں:
جی ہاں یہ واقعہ پاکستان میں ہی دیکھنے کو ملا جب ملک کی مایاناز اسپورٹس اینکر زینب عباس ان کی کرسی کے پیچھے کھڑی ہو گئی اور ان کے کھیل سے متعلق پوچھنے لگیں۔ یہ عمل زینب نے صرف اس لیے کیا کیونکہ رضوان سامنے ایک خاتون کو دیکھ کر اچھے سے بات چیت نہیں کر سکتے۔