پاکستان نے افغانستان کے حلق سے میچ نکال لیا۔۔ پاکستان سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد افغان کھلاڑیوں کے چہرے اتر گٸے

image

آج کے میچ کے ہیرو نسیم شاہ نے افغان کھلاڑیوں کا غرور خاک میں ملا دیا جب آخری اوور میں انہوں نے دو چھکے مار کر پاکستان کو ایشیاء کپ کے فاٸنل تک پہنچا دیا۔

ایک وقت کے لیے یوں لگا کہ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستان کے ہاتھ سے بس نکل ہی گیا لیکن فاسٹ باٶلر نسیم شاہ کے آخری مارے گٸے چھکے نے جاوید میانداد کے آخری بال پر چھکے کی یاد تازہ کردی۔

افغانستان کے میچ ہارنے کے بعد افغان کھلاڑی میدان میں رو پڑے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر واٸرل ہو رہی ہیں.

خیال رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts