اس وقت پوری دنیا ہی جانتی ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کا ہیرو بن گیا ہے ان کے 2 چھکوں نے افغان ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا ہے۔
جس کی وجہ سے اب شائقین کرکٹ بے انتہا خوش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والی یہ لڑکیاں کہتی ہیں کہ میچ سنسنی خیز ہو گیا تھا پر نسیم شاہ نے ایسا کھیلا جس پر ہم خوشی سے بس یہی کہنا چاہیں گے کہ بلے بلے، پاکستان زندہ آباد۔
اور تو اور ان لڑکیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تو گروآنڈ میں ہی رونے لگیں تھیں پر ہمارے نسیم کے 2 چھکوں نے دل جیت لیا اور یہی کہنا چاہیں گے، یہ ہمارا ستارہ ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کے باہر کچھ مرد فین بھی نظر آئے جن کا یہ کہنا تھا کہ میرا کوئی پلاٹ نسیم شاہ کو دے دو، کیونکہ اس نے ہماری عزت رکھ لی۔
اور تو اور گراؤنڈ کے باہر کھڑے تمام مداح چاہے پھر وہ پاکستانی ہوں یا بنگلہ دیشی سب ہی کے لبوں پر بس یہ الفاظ تھے نسیم شاہ آئی لو یو۔