ہاتھوں میں افغانستان کے پرچم اٹھائے گاڑیوں میں جشن مناتے رہے ۔۔ دیکھیں کیسے پاکستان میں رہ کر افغانی لوگ پاکستان ہی کی ہار کا جشن منا رہے ہیں

image

سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا سے ایشیا کپ کا فائنل ہار گیا ہے جس پر عوام افسردہ بھی ہے مگر پھر بھی اپنی ٹیم کو کچھ نہیں کہہ رہی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں اور کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ سری لنکا سے 23 رنز سے ہارنے پر پاکستان میں رہنے والے افغانی بہت خوش ہو گئے اور رات بھر انہوں نے خوب جشن منایا۔ یہ جشن انہوں نے سڑکوں پر گاڑیاں دوڑا کر اور ہاتھوں میں افغانستان کے پرچم اٹھائے منایا۔ یہی نہیں سڑکوں پر گاڑیوں کی ریسیں لگائیں گئیں ارو مختلف قسم کے اسٹنٹ بھی کیے گئے۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ جشن کہیں اور نہیں بلکہ سائٹ ایریا کے علاقے بنارس میں منایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں خوب محنت کی ہاں فائنل میں کچھ غلطیاں ہو گئیں جس کی وجہ سے ہم ایشیا کپ کی ٹرافی وطن لانے میں ناکام رہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts