داماد بھی سُسر کی طرح یہ کام لازمی کرتے ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی کی نئ ویڈیو کیوں وائرل ہے؟ دیکھیے

image

شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ان دنوں اپنی انجری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس سب صورتحال میں وہ اپنے سُسر ہی کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں شاہین شاہ آفریدی سخت محنت، ہمت اور لگن کے ساتھ اپنی انجری کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہیوی ویٹ کے ساتھ شاہین شاہ کچھ ایکسر سائز کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ساتھ ہی ڈبے پر چھلانگ لگا کر اپنا توازن برقرار رکھنے کی بھی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

29 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین کے کوچ بھی بخوبی ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کی خود کی نظریں بھی ایکسر سائز پر ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کو اُن ایکسر سائز کو اہمیت دیتے اور کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ گھٹنوں اور ٹانگوں سے منسلک ہیں، تاہم دیر ایکسر سائز بھی کر رہے تھے۔ شاہین کا ساتھ ہی لکھنا تھا کہ تقریبا ختم ہو گیا، انشاء اللہ۔

عموما جب انجری ہوتی ہے تو کھلاڑیوں کو سخت محنت کرائی جاتی ہے، تاکہ انجری کو ختم کیا جا سکے، شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے سسر کی طرح اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، اور سخت محنت کے ذریعے ایک بار پھر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سینئر کی طرح ان میں بھی مشکل سے لڑنے کا وہی جوش و جذبہ موجود ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts