شاہین کا ابھی آدھا سسر ہوں ۔۔ میرا داماد انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے، انٹرویو وائرل

image

شاہد آفریدی ہمارے ملک کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جسے وہ اپنے کھیل سے مخالف ٹیم کے چھکے اڑاتے تھے ویسے ہی ان کے داماد شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی گیند بازی سے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو چلتا کرتے ہیں۔

مگر اب شاہین گھٹنے میں زخم ہو جانے کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے مگر انہیں اب ٹی ٹوئنٹی اسکواد میں شامل کر لیا گیا ہے جس پر قوم بہت خوش ہے مگر لوگ اکثر شاہد آفریدی سے پوچھتے ہیں کہ شاہین کیسا ہے؟

تو اس پر لالہ کا کہنا ہے کہ میں اس کا ڈاکٹر نہیں ہوں ہاں بس ابھی آدھا سسر ہوں۔ اس کے علاوہ یہ جانتا ہوں کہ جب کچھ دن پہلے اس سے بات ہوئی تو وہ کہہ رہا تھا کہ ابھی 21 یا 22 تاریخ سے گراؤنڈ میں بھاگنا دوڑنا شروع کروں گا۔

اپنے ایک بینا میں لالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین اپنے خرچے پر لندن گیا ہے اور اس میں پی سی بی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ لیکن میں نے اس کا رابطہ یہاں سے ہی ڈاکٹر سے کروا دیا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts