مجھے اسٹیڈیم بلا لو ۔۔ 3 سال سے صرف کرکٹ دیکھنے والی یہ خاص لڑکی کون ہے؟

image

مجھے اسٹیڈیم بلا لو۔ نسیم شاہ کی ایک سب سے سے بڑی مداح نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ جہاں ایشیا کپ میں افغانستان سے مقابلے میں 2 چھکے لگا کر پاکستان کو فتح دلوانے والے نسیم کی بہت سے لڑکیاں مداح ہو گئی ہیں۔

اسی طرح کراچی کی لڑکی انشال بھی ہیں جو کہتی ہیں کہ پہلے بھی کرکٹ دیکھتی تھی پر 3 سالوں سے تو کچھ زیادہ ہی شوق ہو گیا ہے بس اب تو یہی خواہش ہو کہ نسیم شاہ سے مل لوں اور وہ مجھے گراؤنڈ میں بلا لیں۔

یاد رہے کہ انشال چل پھر نہیں سکتی مگر پھر بھی ان کے ارادے بہت مضبوط ہیں اور یہ بھرپور طریقے سے زندگی گزارتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان اور محمد حسنین سے بھی ملنے کی خواہش ہے۔ جبکہ اس لڑکی کی جانب سے پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اس ملاقات کا انتظام کروا دیں تاکہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات ہو سکے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts