پرسنل اٹیک نہیں کرنے چاہیے۔ کراچی میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اوپر عاقب جاوید کی طرف سے کی جانے والی تنقید پر سخت رد عمل دیا۔
وہ کہتے ہیں کہ ہر کرکٹر کی پانی رائے ہوتی ہے جو باتیں کر رہے ہیں وہ بھی کرکٹر رہ چکے ہیں، ایسی صورتحال و مراحل سے گزر چکے ہوں گے لیکن کوئی ان پر پرسنل اٹیک نہ کرے۔ ٹیم میں باہر کی باتیں ڈسکس نہیں ہوتیں اور نہ ہی کھلاڑیوں پر لوگوں کی باتوں کا کوئی فرق پڑتا ہے۔
مزید یہ کہ کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صورتحال کے مطابق کھیلا جاتا ہے اسی رن ریٹ پر ہم نے 200 رنز کا ٹارگٹ بھی حاصل کیا ہے اور تو اور ایشیا کپ میں دیڈ بال کا تنا سب تھوڑا زیادہ تھا، اس خامی پر بات ہوئی ہے۔