کرکٹر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ! اللہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا۔ ساتھ ہی انہوں نے بچی کی تصویر بھی شیئر کردی۔
اس بچی کا نام انہوں نے آریا عامر رکھا ہے۔ اس سے قبل ان کے 2 بیٹیاں اور بھی ہیں جن کے نام منسا عامر اور زویا عامر ہیں۔
محمد عامر کے چاہنے والے ان بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں اور ننھی گڑیا کے اچھے نصیب کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔