گڑھوں سے بھری گٹر کے پانی والی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ ۔۔ کیا اب ایسا فوٹو کراچی کی خستہ حال سڑکوں پر بھی ہوگا؟

image

عام طور پر دلہن کی شادی کا فوٹو شوٹ خوبصورت ہالز ، پارک یا سمندر کنارے کیا جاتا ہے تاکہ یادگار لمحات کو قید کیمرے میں قید کیا جاسکے اور لوگ تعریف کریں۔

مگر ایک دلہن کا فوٹو شوٹ اس وقت بہت وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

بھارتی شہر کیرالہ کی ایک دلہن جس نے علاقے کی گڑھوں والی سڑکوں پر اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کروا کر دن کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔

دلہن اور شادی کے فوٹوگرافر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں سرخ ساڑھی میں ملبوس دلہن کو گڑھوں سے بھری سڑک پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن ایک سڑک پر موجود گڑھوں کے ساتھ بہت خوبصورتی کے ساتھ چل رہی ہے جو مکمل طور پر کیچڑ والے پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ اس کلپ میں دلہن کے عقب میں چلتی گاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو خود کو گڑھوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دلہن کی خستہ حال سڑک پر فوٹو شوٹ کروانے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو خیال آیا کہ ایسی خراب سڑکیں تو شہر کراچی میں بھی موجود ہیں تو کیا دلہن اور دلہا کو فوٹو شوٹ وہاں پر نہیں ہونا چاہیے؟


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.