آخر کار شاٸقین کرکٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہوم گراٶنڈ میں سنچری دیکھنے کو مل گٸی۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 سنچریاں کرنے والے پہلے پاکستانی بن کھلاڑی بن گئے۔
پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنائی،اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔