کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جب سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر ٹکٹوں کی چیکنگ ہوئی تو معلوم ہوا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جن کے پاس جعلی ٹکٹس موجود ہیں۔
جب پولیس نے ان سے تفصیلات حاصل کیں تو ایک جعلی ٹکٹ بیچنے والے کی نشاندہی ہوئی اور موقع پر ہی پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او عدیل افضال کے مطابق ملزم سودھیش رضا کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر نمبر 206 درج کی گئی جبکہ جعلی ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔