آپ نے خراب کیوں کھیلا۔۔ حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر محمد رضوان کی بیٹیوں نے باپ کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل

image

انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز محمد رضوان کی بیٹیوں نے خراب کھیلنے پر باپ کی کلاس لیتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بیٹیاں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے متعلق سوال کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو بتا رہے ہیں کہ ان کی بیٹیوں نے سوال کیا کہ کپ کس کو ملا، میں نے کہا کہ حارث رؤف کو ملا۔

جس پر بیٹیوں نے پھر سوال کیا کہ حارث رؤف کو کیوں ملا؟ تو میں نے جواب دیا کہ میں نے خراب بیٹنگ کی، بیٹیوں نے کہا کہ آپ نے خراب کیوں کھیلا۔ محمد رضوان نے اپنی بیٹیوں کی حارث رؤف سے ملاقات بھی کروائی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 88 رنز بنائے تھے تاہم انگلینڈ کیخلاف 19 ویں اوور میں کھیل کا پانسہ پلٹنے پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts