رکو میں اپنا تکیہ لے لوں ۔۔ محمد رضوان اپنے ساتھ تکیہ لے کر کیوں گھومتے ہیں راز سے پردہ اٹھا دیا

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان جنہوں نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے بہت جلد عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔ ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھ تکیہ لے کر گھومتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ تکیہ ان کے سونے کا تکیہ ہے شاید انہیں کسی دوسرے تکیے پر نیند نہیں آتی ہوگی، کچھ لوگ اسے کسی خاص شخصیت کا دیا ہوا تکیہ کہتے ہیں۔ کوئی کچھ قیاس آرائی کرتا ہے اور کوئی کچھ ۔۔ گویا جتنے منہ اتنی باتیں۔

محمد رضوان یہ تکیہ سفر میں بھی اپنے ساتھ رکھتے ہیں چاہے یہ بس کا سفرہو، یا ہوائی جہاز کا یہ تکیہ ان کے ساتھ ہر جگہ نظرآتا ہے۔ اسی حوالے سے ہم نے اپنے قارئین کے لئے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ اس تکیے میں آخر ہے کیا راز جو یہ محمد رضوان کو اس قدرعزیز ہے کہ وہ اسے ہر وقت سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔

تو بالآخر اس راز سے رضوان نے پردہ اٹھا ہی دیا اور جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنا تکیہ ساتھ لے کر کیوں گھومتے ہیں تو ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ" ہمیں ہیلمٹ پہننا پڑتا ہے جب ہم وکٹ کیپنگ کے لیے اوپر نیچے کودتے ہیں، ہم اسے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے دوران پہنتے ہیں۔ اس کی وجہ سے گردن واقعی اکڑ جاتی ہے۔ لوگوں نے مجھے اس کے لیے میڈیکیٹڈ تکیے کا مشورہ دیا اور اس سے مجھے واقعی آرام ملا۔ جب میں رات کو سوتا ہوں تو بہت سکون ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، نیند بحالی کے عمل کا ایک بڑا حصہ ہے اور اسی وجہ سے میں اسے ہر جگہ لے جاتا ہوں۔ لوگ مجھے اسے اٹھائے ہوئے دیکھتے ہیں کیونکہ میں اسے ایک بھی موقع پر مِس نہیں کرنا چاہتا۔ اگر میں اسے لے جانے کی پریشانی سے گزر سکتا ہوں، تو اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے میری صحت یابی کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔"


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts