1 بال 7 رنز ۔۔۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا

image

پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔ جیسا کہ پاکستانی ٹیم کے میچز سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ کسی بھی وقت اپنا رُخ بدل سکتی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر ایسا ہی سنسنی خیز میچ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان نے جیت کیلئے انگلینڈ کو 146 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ جس میں بابراعظم 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 7 اور حیدر علی نے 4 رنز بنائے۔ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے۔ فتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔۔

انگلینڈ کے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز ایک، فل سالٹ 3 اور بین ڈکٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملان 36 رنز پر پویلین لوٹے۔ سام کُرن 17 اور کرس ووکس نے 10 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، وسیم جونیئر، شاداب، نواز ، افتخار اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts