میرے منہ سے خون آنا شروع ہو گیا تھا ۔۔ یووراج سنگھ کو جب جان لیوا کینسر ہوا تو انہوں نے کیسے ڈاکٹر کی بات غلط ثابت کر کے سب کو حیران کر دیا؟

image

مجھے سانس نہیں آ رہی ہے۔ یہ جملے ہیں مشہور کھلاڑی یووراج سنگھ کے۔ جو کہتے ہیں کہ ایک دن مجھے بہت کھانسی ہوئی تو میں اٹھ کر باتھ روم گیا تو کھانسی کے ساتھ خون آنے لگا۔

جس کے بعد مجھے احساس تو ہو گیا کچھ نہ کچھ تو مسئلہ ہے میرے ساتھ کیونکہ میچ میں بھی سانس نہیں آ رہا تھا جب بھی رن بھاگتا تھا بہت تکلیف ہوتی تھی۔

بس یہی بات میں نے اپنے فزیو کو بتائی تو اس نے کہا کہ ڈاکٹر کو دیکھاتے ہیں مگر میں نے کہا کہ انڈیا جا کر دیکھائیں گے ابھی چھوڑ دیتے ہیں جیسے ہی انڈیا پہنچے تو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں لگ گئے۔

تو اتنے میں مجھے دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی اور نومبر 2011 میں مجھے کینسر کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹر نے مجھ سے کہا کہ تم اگر بچ گئے تو 2 یا پھر 3 سال بعد کرکٹ دوبارہ کھیل سکو گے۔

تو میں نے اس ڈاکٹر سے کہا ابے او، بس پھر اسی وقت اپنے سے ایک وعدہ کر لیا کہ اس بیماری کو شکست دے کر دوبارہ تو ضرور کھیلوں گا تو یوں ہی ہوا کہ 6 ماہ بعد دوبارہ سے کرکٹ کے میدان میں آ گیا، اسی لیے کہتا ہوں کہ اپنی زندگی کی تقدیر خود بناؤ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts