لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے جہاں جل تھل ایک کیا وہیں، کئی علاقے پانی میں بھی ڈوب گئے۔
لیکن اس سب میں لاہور کی ریڈ لائن نے بھی عوام کو نہلا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود اسی ویڈیو کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔ گزشتہ روز کی بارش نے ریڈ لائن کے روٹ اور پُل پر بھی بارش کا پانی کھڑا کر دیا تھا۔
جس کی وجہ سے ٹریک پر پانی جمع تھا، ایسے میں چونکہ ریڈ لائن ایک مقررہ وقت میں ہی سفر طرے کرتی ہے، جس میں رفتار بھی خاصی ہوتی ہے۔
بس پھر کیا تھا، اسی رفتار میں ڈرائیور نے بس کو دوڑایا اور بھول گیا کہ یہ یہ بارش کا پانی جو ٹریک پر موجود ہے، یہ نیچے سے گزرنے والے شہریوں کے لیے عذاب بن سکتا ہے۔
اور ایسا ہی ہوا تیز رفتار بس نے پانی کے چھینٹوں کو نیچے پھینکا، جو کہ شہریوں کو نہلا گیا، کوئی تیش میں آیا، تو کوئی غصے والا چہرا بنا کر کوسنے لگا۔