سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں سے متعلق معلومات کے اندراج کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کروادی۔
TENANT REGISTRATION FOR URBAN SECURITY & TRACKING نام سے قائم سہولت https://tenantregister.sindhpolice.gov.pk سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں مالکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات کا اندراج باآسانی کرسکتے ہیں۔
کرایہ داری ایکٹ کے تحت مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دینے کا پابند ہیں۔ مالک مکان کو کرایہ داروں کے ساتھ پولیس اسٹیشن جا کر معلومات کا اندراج کروانا پڑتا تھا۔
اب ویب سائٹ کے ذریعے کرایہ دار اور مالکان گھر بیٹھے آن لائن قانونی رجسٹریشن کرسکیں گے۔ سندھ پولیس کا TRUST منصوبہ، Residential Act 2015 کے تحت محفوظ رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔
ٹرسٹ ویب سائٹ سے کرایہ داروں کی شناخت سمیت ناصرف ٹریکنگ مؤثر ہوگی بلکہ شہری تحفظ میں بھی اضافہ یقینی ہے۔ پولیس اسٹیشن آئے بغیر کرایہ دار کی رجسٹریشن کے حوالے سےTRUST ویب سائٹ شہریوں کیلیے ایک سہولت اور وقت کی بچت بھی ہے۔
ٹرسٹ (TRUST) ویب سائٹ کی بدولت تصدیق شدہ کرایہ دار، محفوظ محلہ، سندھ پولیس کا ایک جدید اقدام ہے۔