ماں امپائر تو بیٹی کرکٹر ۔۔ کرکٹ کی دنیا سے پاکستان کی پہلی ماں اور بیٹی کی جوڑی کے چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

image

جس طرح پاکستان کے مرد کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں توجہ حاصل کر رہے ہیں، اسی طرح خواتین کرکٹ میں ماں بیٹی کی جوڑی نے دھوم مچا دی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑی کائنات امتیاز اور ان کی والدہ سلیمہ امتیاز صارفین سمیت پاکستانی اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

کائنات پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں بطور آل راؤنڈر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہیں، تو دوسری جانب ان کی والدہ سلیمہ امتیاز ہیں جو کہ بطور امپائر اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

پاکستانی امپائر اور آلراؤنڈر کی والدہ سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ ’خواب دیکھتے رہنا اور اُن کی تعبیر کے لیے جدوجہد کرنا اچھا ہوتا ہے۔ میں نے بھی خواب دیکھا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہوں مگر جب موقع نہ ملا، شادی ہو گئی اور بچے پیدا ہوئے تو میں نے اس خواب کی تعبیر اپنی بیٹی میں تلاش کرنا شروع کر دی مگر اپنی جدوجہد ترک نہیں۔‘

’آج نتیجہ یہ ہے کہ میں اور میری بیٹی دونوں بین الاقوامی طور پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اس بات کی اتنی خوشی ہے کہ بیان نہیں کر سکتی۔‘

وہ بی بی سی سے خصوصی بات چیت کر رہی تھیں، جبکہ ان کی بیٹی کائنات امتیاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ’والدین کی خواہش تھی کہ میں کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ بالخصوص میرے ڈیڈی جنھوں نے مجھ پر بہت محنت کی تھی۔‘

سلیمہ امتیاز بتاتی ہیں کہ وہ شادی سے پہلے بھی کرکٹ کو بے حد پسند کرتی تھیں، زیادہ تر وقت بھی گراؤنڈ میں گزرتا تھا۔ شادی بھی اسپورٹس کے شوقین شخص سے ہوئی اور جب اولاد ہوئی خاص کر کائنات تو ہم نے اپنا شوق بچوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا۔

کائنات کو بچپن میں بھی جس عمر میں بچیوں کو گڈا اور گڑیا کھیلنے کے لیے دیا جاتا تھا، اسے فٹبال اور کرکٹ گیندیں دیتے تھے۔ کائنات بتاتی ہیں کہ ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈی زبردستی گراؤنڈ اور پارک میں لے کر جاتے تھے کہ ورزش کرنی ہے۔ ’جب سکول وغیرہ میں کھیل ہو رہے ہوتے تو مجھے ان میں حصہ دلاتے تھے۔ باقی بچے جتنی محنت کر رہے ہوتے اس سے دوگنی محنت کرواتے تھے۔ اس وقت کہتے تھے کہ ہم نے جیتنا ہے اور جیت کر آنا ہے۔‘

کائنات کا ماننا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے پورا ہاتھ ان کے والدین کا ہے۔ ماں بیٹی جب گراؤنڈ میں ہوتی ہیں، تو ایک الگ ہی رشتے کے ساتھ سامنے آتی ہیں، اگرچہ خونی رشتہ تو ہے، تاہم اس وقت سلیمہ امتیاز بطور قومی کرکٹ امپائر موجود ہوتی ہیں اور کائنات بطور آل راؤنڈر کھلاڑی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts