بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے بے دھڑک بیانات کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اس بار بھی ان کے بیان نے ہلچل مچادی اور لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی خوب بنایا۔
چند دن قبل کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ ساڑھی میں نے کولکتہ سے 600 روپے میں خریدی تھی۔ اسٹائل کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انٹرنیشنل برانڈز کے غلام بن جائیں۔ ایک قوم پرست بنیں اور اپنے برانڈز کو فروغ دیں“
جہاں اداکارہ نے اسٹوری میں انتہائی سادی ساڑھی پہن رکھی تھی وہیں لوگوں کی نظر ان کے سیاہ برانڈڈ بیگ پر بھی گئی جس کی قیمت سوشل میڈیا پر 3 لاکھ روپے بتائی گئی۔ بس پھر کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا کو سادگی پر لیجچر دینے پر خوب ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کنگنا لاکھوں کا پرس ہاتھ میں پکڑ کر سستی ساڑھیاں خریدنے کا مشورہ دیتے ہوئے کچھ جچ نہیں رہیں۔