32 سالہ معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

image

جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

کورین میڈیا کے مطابق، ان کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا، جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کر دی ہے۔  رپورٹس کے مطابق، پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کی میت چین سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں غم کا ماحول چھا گیا، اور مشہور اداکاروں نے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.