اگر بھارت ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان نہیں آیا تو ہم بھی ۔۔ ایشیاء کپ میں بھارت کو نہ بھیجنے پر رمیز راجہ نے بھارتی بورڈ کو کیا وارننگ دے دی؟

image

بھارتی کی ہٹ دھرمی ایک بار پھر سامنے آگئی۔ آئندہ برس پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹہ ٹورنامنٹ میں بھارت کو پاکستان بھیجنے سے روک دیا جس پر پی سی بی اور کھلاڑیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں اتر آئے اور کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انڈین ٹیم کو پاکستان ایشیاء کپ کھیلنے آنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور بھارت اور پاکستان کا لائیو میچ ہوم گراؤنڈ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران طاہر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلہ کہیں بھی ہو لوگ دلچسپی لیتے ہیں، پاکستان میں شائقین یہ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران طاہر نے بھارتی ٹیم کے لیے کہا کہ یہاں آئیں، ماحول پروفیشنل اور محفوظ ہے، یہاں کا کراؤڈ غیر ملکی ٹیموں کی بہت پزیرائی کرتا ہے، میں چھ سات برسوں سے آ رہا ہوں، مجھے بہت محبت ملی ہے۔

وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رمیز راجہ نے یہ بات بھی دو ٹوک الفاظ میں واضح کردی ہے کہ اگر بھارت پاکستان ایشیاء کپ کھیلنے نہیں آیا تو پاکستان بھی اگلے برس ایک روزہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا علاوہ ازیں دوسرے آپشنز بھی پی سی بھی کے پاس موجود ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts