میتھیو ہیڈن شاہین شاہ آفریدی کو کس نام سے پکارتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے والے وہ گیند باز ہوں گے جن پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی نظریں جمی ہوں گی۔ ساتھ ہی شائقین کرکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی کو وکٹیں اڑانے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ان دنوں آسٹریلیا کے شہر گابا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور انداز سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی اوپنر بلے باز میتھیو ہیڈن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دیں گے جو ان دنوں کھلاڑیوں کو ٹپس دینے میں مصروف ہیں۔

وہیں میتھیو ہیڈن کی شاہین آفریدی کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو جاری کی جس میں میتھیو ہیڈن نے شاہین شاہ آفریدی کے نِک نیم سے متعلق فینز کو بتایا۔

مذکورہ ویڈیو میں میتھیو ہیڈن پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو پریمیئم کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی میتھیو ہیڈن کو بتاتے ہیں کہ 2 ماہ بعد باؤلنگ کا آغاز کیا ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاید اس وقت کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، ان کی بولنگ کی رفتار ان کے اعتماد کے ساتھ واپس آئے گی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts