میں نے سر پر کفن باندھ لیا ہے۔۔ پی ٹی آئی کارکن نے کفن پہن کر فیصل واوڈا کو کیا پیغام بھیجا؟

image

“فیصل واڈوا صاحب آپ نے بیان میں کہا کہ آپ کو لانگ مارچ میں ہر طرف خون ہی خون اور لاشیں نظر آرہی ہیں۔ میں آپ کے لئے یہ ویڈیو بنا رہا ہوں کہ آپ دیکھیں کہ میں نے سر پر کفن باندھ لیا ہے اور میں لانگ مارچ میں جانے کے لئے بالکل تیار ہوں“

یہ کہنا ہے پی ٹی آئی سپورٹر کا جو کل لانگ مارچ میں شریک ہونے کے لئے باقاعدہ کفن باندھے تیار کھڑے ہیں اور ویڈیو بھی بنا ڈالی۔ ویڈیو دیکھیں

عمران خان سے کیا کہا؟

عمران خان کے چاہنے والے اس کارکن نے اپنے لیڈر کو بھی مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ پیسہ آجاتا ہے آپ کبھی اپنے ورکرز کو بھی موقع دیں جو ہمیشہ آپ کے ساتھ وفا کریں گے۔

کل لانگ مارچ میں اسی طرح شریک ہوں گا

اس کے ساتھ کارکن نے فیصل واڈوا سے یہ بھی کہا کہ ہم آذاد، خودمختار پاکستان کے لئے پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے لیڈر کے بلانے پر لبرٹی چوک پر لانگ مارچ کے لئے موجود رہیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts