اتنی ساری مہنگی چیزیں ۔۔ میرے کمرے کی ویڈیو کیوں بنائی؟ ویرات کوہلی ناراض، ویڈیو وائرل

image

ویرات کوہلی کرکٹ کے سُپر سٹار ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ یہ ہمیشہ ہی کسی بڑے برانڈ کے اشتہارات میں نظر آتے ہیں اور لوگوں کی خوب پسند بنتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو کسی نے وائرل کردی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ویرات نے اپنے کمرے میں اپنی ہر چیز سجا کر رکھی ہوئی ہے۔ ویڈیو دیکھیں:

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات نے ایک جگہ ڈھیر سارے جوتے رکھے ہوئے ہیں تو وہیں ٹی شرٹس موجود ہیں۔ ڈریسنگ ٹیبل پر ایک ساتھ بہت ساری کریمیں اور مہنگے پرفیومز موجود ہیں ساتھ ہی ہیئر جیل اور ویکس بھی رکھے ہوئے ہیں۔

ویرات اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر ناراض ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ میری پرائیویسی میں دخل اندازی ہے۔ اگر میرے ہوٹل کے روم میں میری کوئی پرائیویسی نہیں تو پھر میں کس جگہ کو اپنی پرائیویسی کے لیے دیکھوں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائے کرم لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں انٹرٹینمنٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اس پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا یہ یقیناً غلط ہے ایسے کسی کے کمرے کی ویڈیو شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts