3 چھکے، 2 چوکے ۔۔ حارث کی طوفانی اننگ پر بھارتی کرکٹر اشون بھی تعریف پر مجبور ہوگئے ۔۔ بیٹنگ کی ویڈیو دیکھیں

image

سڈنی: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کے نوجوان بلے باز محمد حارث نے طوفانی اننگ کھیل کر پاکستان کو پہلے پاور پلے میں شاندار آغاز فراہم کرنے کے ساتھ دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

پاکستان ٹیم نے سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں اننگ کے آغاز میں محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حارث کے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر طوفانی 28 رنز کی وجہ سے پہلے پاور پہلے میں اچھا آغاز فراہم کیا۔

ابتدائی اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کے بعد قومی ٹیم کی یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے کی وجہ سے ایک بار ایسا محسوس ہوا کہ شائد 100 رنز بھی مکمل نہ ہوپائیں لیکن افتخار احمد اور شاداب خان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیلئے 186 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حارث کو انجرڈ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد پریشر میں آنے کے بجائے حارث نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بلند و بانگ چھکوں سے شائقین کو محظوظ کرنے کے ساتھ ٹیم کا اسکور بھی آگے بڑھایا۔

ربادا کو دو گیندوں پر دو شاندار چھکے لگانے والے حارث صرف 11 گیندیں کھیل پائے اور نورجے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تاہم اپنی مختصر مگر طوفانی اننگ کی وجہ سے شائقین نے خوب داد دی اور بھارتی کرکٹر اشون نے بھی ٹوئٹر پیغام میں بھرپور تعریف کی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts