پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا آج کا سنسنی خیز میچ ابھی جاری ہے۔ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 20 اوور میں 128 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ اس میچ میں حیران کن بات پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ تھی کیونکہ ایک کے بعد ایک بنگالی کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا گیا اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس میچ میں شاداب خان نے ایک کے بعد ایک دو بالز پر 2 وکٹیں لیں جن میں سے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو بھی آؤٹ کردیا۔ لیکن ٹوئٹر پر ہر کوئی امپائر سے نالاں ہے کہ انہوں نے شکیب کو آؤٹ کیسے قرار دیا جبکہ وہ ناٹ آؤٹ ہے۔ اس پر لوگ کمنٹ کر رہے ہیں کہ لگتا ہے
بھارت کے بعد پاکستان نے بھی امپائر کو پیسے کھلا دیے ہیں اور بھارتی مداح صرف پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔