مجھے چاچا مت کہو ۔۔ میدان میں لمبے لمبے چھکے مارنے کی وجہ سے مشہور افتخار نے لوگوں کو کیسے خبردار کر دیا؟

image

مجھے چاچو مت کہو۔ یہ الفاظ تھے مشہور پاکستانی کھلاڑی افتخار احمد کے۔ کیونکہ حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی جاری ہے جس میں یہ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں یہی نہیں بلکہ لمبے لمبے چھکے بھی مار رہے ہیں جہاں دیگر ان سے کم عمر لڑکے عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام نظر آ رہے۔

ہوا کچھ یوں کہ کامیڈین اور کرکٹ کے کھیل کے بڑی مداح سلمان ملک نے اعلان کیا کہ اگر ان کی پوسٹ پر افتخار احمد نے جواب دیا تو میں انہیں چاچو کہنا بند کر دوں گا۔ تو بس پھر کیا تھا افتخار احمد نے فوراََ سے ان کی اس پوسٹ پر رپلائی کیا۔

اور انہوں نے رپلائی میں خاموش رہنے والا ایموجی بنا کر بھیج دیا جس پر دنیا بھر کے لوگ حیران رہ گئے کہ واقعی اتنے بڑے کھلاڑی نے جواب دیا ہے یہی نہیں لوگوں کو یہ احساس بھی ہو گیا کہ واقعی یہ بات انہیں اچھی نہیں لگتی کہ کوئی ان کی عمر کے بارے میں باتیں بنائے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں جانے سے پہلے افتخار نے ایک ٹوئٹ کی جو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ صاف کہتے ہوئے نظر آئے کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی بڑی بات اور یہ بات انہوں نے ثابت بھی کر کے دیکھائی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts