سلمان نے چھوٹے بھائی کی طرح میرا خیال رکھا ۔۔۔ اداکار کے پاکستانی بھائی کون سے ہیں؟ سلمان خان اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دلچسپ کہانی

image

سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑی سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، چاہے پھر اکلوتی پاکستانی ٹیم ہو یا پھر پاک بھارت ٹاکرا ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی اداکار سلمان خان بھی پاکستانی ٹیم کو بے حد پسند کرتے ہیں، حیران ہونے کی بات اس لیے نہیں ہے کیونکہ جب کبھی میدان میں پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم کے علاوہ سامنے آئے تو ہی یہ ممکن ہے۔

سلمان خان کو سابق کھلاڑیوں وسیم اکرم، شعیب اختر اور عمران خان کی کرکٹ نے بے حد متاثر کیا ہے۔ چونکہ سلمان خان خود بھی والد کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں کرکٹ کے میدان میں یہ کھلاڑی نے حد پسند ہیں۔ تاہم سلمان کا کہنا تھا کہ سب سے پسندیدہ کھلاڑی بھارتی سابق کھلاڑی اظہر الدین ہیں۔

دوسری جانب دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شعیب اختر سلمان خان کے کافی قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں شعیب اختر ان شخصیات میں شامل ہیں جنہیں سلمان خان کے گھر والوں سے ملنے کا موقع ملا۔

جب شعیب بھارت کے دورے پر تھے تو ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور سلمان نے مجھے چھوٹے بھائی کی طرح پیار دیا۔جب کبھی میں ان کی فیملی کے درمیان ہوتا، تو انہوں نے ہر طرح سے میری حفاظت یقینی بنائی۔

بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق شعیب اختر نے سلمان خان کے والد سے بھی ملاقات کی اور ان کی شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts