بابر اور رضوان کی بیٹنگ نے بھارت میں ہلچل مچا دی، سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے کیا بول دیا؟ دیکھیں

image

مشکلا ت میں پھنسی پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ آج کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 152 رنز کا ٹارگٹ 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جس پر روایتی حریف بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے ٹویٹ کی ہے ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے رضوان اور بابر کی فارم صحیح وقت پر واپس آئی ہے۔ یاد رہے کہ بابر اور رضوان نے جارہانہ کھیلتے ہوئے 100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ کی اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔

یہی نہیں بلکہ محمد حارث نے بہترین 30 رنز بنائے اور شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ لگایا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts