ٹی ٹوئنٹی فائنل اب اتوار کو نہیں ہو گا بلکہ ۔۔ آئی سی سی نے پاکستان و انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے فائنل میں متوقع بارش کی وجہ سے قانون بدل دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلنے کو تیار ہے مگر اب ایک بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انگلینڈ سے فائنل والے دن بارش کا امکان ہے۔

لہذٰا آئی سی سی کی کوشش ہے کہ اس میچ کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس لیے اپنے قوانین میں آئی سی سی کی جانب سے بڑی تبدیلی کی گئی۔

یہ سنیسنی خیز میچ اتوار کو کھیلا جائے گا مگر ریزرو ڈے والے دن یعنی کہ پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

ساتھ ہی ساتھ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے اور بارش کی صورت میں مقابلہ ریورو ڈے یعنی پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

اس کے علاہو یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کیلئے 10، 10 اوورز کھیلنا ضروری ہے۔ یہی نہیں میچ کو مکمل کروانے کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ میچ والے روز ہی کیا جائے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts