شعیب ملک رونے لگے ۔۔ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد شوہر شعیب ملک لائیو پروگرام میں کیا یاد کر کے جذباتی ہو گئے، دیکھیں

image

شعیب ملک رو گئے۔ جی ہاں اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں۔ کئی لوگ اس وقت یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ علیحدگی کا سوچ کر رو رہے ہیں پر ایسا ہے نہیں۔

اس ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ شعیب ملک کہتے ہیں کہ ہم جب 2009 کا ورلڈ کپ جیتے تو کپتان یونس خان نے مجھے کہا تم سب سے پہلے ٹرافی پکرو، تمہارا حق ہے۔یہ واقعہ مجھے آج تک جذباتی کر جاتا ہے۔

کیونکہ بھارت سے ہی ہم 2007 میں میری کپتانی میں فائنل ہارے جس کاغم قوم کو آج بھی ہے۔بہرحال ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونس کا میرے لیے یوں احساس کرنا بہت زیادہ بڑی بات ہے۔

اس کے علاوہ اسٹار بلے باز شعیب کا کہنا تھا کہ میں بھارت سے ہارنے کے بعد میں ڈریسنگ روم تک روتا ہوا گیا تھا اس کی بھی ایک وجہ ہے۔ اور وہ وجہ یہ ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے ہم نے کراچی اسٹیڈیم میں 15 میچز کھیلے، پھر کینیا میں بھی پریکٹس میچز کھیلے۔ اس لیے ہم نے بڑی ٹیموں کو برے طریقے سے ہرایا پر اب آخر میں آ کر ہار جائیں تو دکھ تو ہوتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts