انسان کی زندگی کب ختم ہو جائے کسی کو کچھ پتہ نہیں مگر نماز پڑھتے ہوئے اس دنیا سے جانے والے سب کی توجہ حاصل کر جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں لکھا گیا کہ سوات کے علاقے مانیار میں بخت نواب کی وفات کا واقعہ پیش آیا، جمعرات کے روز مسجد میں وفات کا یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ مرحوم ایک اور نمازی کے ساتھ محو گفتگو ہیں اور پھر اچانک اس کے جانے کے بعد نماز پڑھنے لگتے ہیں، پہلی رکعات کے بعد دوسری رکعات کے لیے اٹھتے ہی وہ لڑکھڑا جاتے ہیں۔
لیکن سجدے کی حالت میں ہی مرحوم ممکنہ طور پر نمازی کی موت واقع ہو گئی، تاہم دیگر نمازیوں نے جب غیر معمولی طور پر ایسے پایا تو فورا اٹھانے کی کوشش کی، جس کے بعد دیگر افراد کو بلانا ضرور سمجھا۔
ریسکیو ذرائع کو اطلاع دے دی گئی تھی، جس کے بعد نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چار پائی کے ذریعے نمازی کو ایمبولینس تک پہنچایا۔
پوسٹ کے مطابق نمازی کا انتقال ہو گیا تھا۔