ورلڈ کپ کے بعد شعیب اختر کن مشہور بھارتی شخصیات سے ملنے ان کے پاس پہنچ گئے؟تصاویر شئیر کردیں

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی مشہور بھارتی شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شعیب اختر ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی مشہور بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر اور لیجنڈری اداکار رضا مراد سے ملاقات کی۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان سے ملاقات کی تصویریں شئیر کی گئی ہیں۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران جاوید اختر اور رضا مراد کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کو ملا۔

انہوں نے لکھا کہ ملاقات میں اردو اور اس کے مستقبل اور اس زبان کی خوبصورتی کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی ہے اور ان سے کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts