فیفا ورلڈ کپ کے میدان سے بڑا اپ سیٹ ۔۔ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو شکست، سعودی ٹیم نے کتنے گول سے ہرا دیا؟

image

فیفا ورلڈ کے بڑے میچ میں آج سعودی عرب نے ورلڈ کپ فیورٹ ارجنٹینا کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے شکست دے دی۔

شائقین فٹبال کے لیے اس میچ کے نتائج کو تسلیم کرنا مشکل ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ارجنٹیان کی ہار کو بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام جنوبی امریکی ٹیم کی برتری کے ساتھ ہوا تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بڑے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم ریفری نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts