نوافل ادا کرتے وقت طبیعت بگڑ گئی ۔۔ مسجد نبویﷺ میں جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، انتظامیہ نے کیسے مدد کی؟

image

اللہ کے گھر جانے اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کی زیارت کرنے والا ہر مسلمان خوش نصیب ہے جسے خُدا اور اس کے رسول ﷺ کے حضور سجدہ ریز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ آج تک ہم نے یہ ضرور سنا ہے کہ دورانِ حج حاملہ خواتین کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن آج جمعے کے روز مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں موجود حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور صبر کرنے کا وقت ہی نہ تھا کہ اچانک جنین کے سکڑنے کا معاملہ ہوا اور بچے ا سر باہر آنے لگا، ایسی صورتحال میں اگر فوری ڈیلیویری کروائی نہ جاتی تو ماں یا بچہ کسی ایک کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سینٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد کے صحن میں ہی بچے کی پیدائش کا کیس شروع کردیا اور فوری طبی عملے سے رابطے میں رہتے ہوئے زچگی کروائی گئی۔

الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو قریبی ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایسے کیسز میں کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے ایسے لوگوں کو ٹیم کا حصہ رکھا ہوا ہے جو ناگہانی یا فوری صورتحال میں اپنا فوری قدم اٹھا سکیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین والدین کو ڈھیروں مبارکباد اور بچے کی تندرستی اور لمبی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.