اپنی خواتین کو باہر نکلنے نہیں دیتے لیکن ۔۔ افغانستان پہنچنے پر طالبان نے حنا ربانی کھر کا استقبال کیسے کیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

image

افغانستان میں طالبان کے تسلط کے بعد خواتین کیلئے پابندیاں اور سختیاں بڑھتی جارہی ہیں، طالبات کیلئے تعلیم جاری رکھنا اور باہر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے، سیکڑوں خواتین طالبان کے سخت اقدامات کیخلاف سراپاء احتجاج ہیں لیکن گزشتہ روز پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے افغانستان پہنچنے پر طالبان کی جانب سے استقبال نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا ربانی کھر افغانستان پہنچنے کے بعد طیارے سے باہر آئیں تو طالبان حکومت کے نمائندوں نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اپنی خواتین کو باہر نکلنے کی اجازت نہ دینے والے طالبان ایک نامحرم خاتون کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آرہے ہیں۔

برقعے کے بغیر اپنی خواتین کو تعلیم کی اجازت نہ دینے والے طالبان حنا ربانی کھر کا حجاب کے بغیر ہونے کے باوجود خوش دلی سے استقبال کررہے ہیں جس پر عالمی میڈیا نے طالبان کے دہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں بھی پردے کی خاص طور پر پابندی کی جاتی ہے اور ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے آنے والے سربراہان مملکت اور اعلیٰ سطح کے وفود میں شامل خواتین کو پردہ اور حجاب کروایا جاتا ہے اس کے بعد ایرانی حکام خواتین سے ملاقات کرتے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد خواتین کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے اور اقوام عالم میں خواتین کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے تاہم طالبان اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.