دل کا دورہ پڑتا ہے تو انسان کو کیا ہوتا ہے؟ ڈاکٹر کے سامنے بیٹھے شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، دیکھئے

image

دل کا دورہ اکثر لوگوں کیلئے خطرناک ثابت ہوتا ہے اور کئی بار تو انسان کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملتا اور یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے تاہم اگر بروقت پتا چل جائے تو متاثرہ انسان کی جان بچانا ممکن ہے، اس ویڈیو میں بھی ایسا ہی ہوا۔

ایک شخص ڈاکٹر کے پاس آیا اور کچھ ہی دیر میں اچانک اس کو دل کا دورہ پڑ گیا لیکن ڈاکٹر نے بروقت اس شخص کی جان بچالی۔

یاد رہے کہ ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے لاکھوں کے لیے زندگی کا سفر ختم بھی ہوجاتا ہے لیکن ہارٹ اٹیک کی غیر نمایاں علامات بھی جن کا علم بیشتر اکثر افراد کو نہیں ہوتا جس کے سبب انہیں انتہائی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی روایتی علامات جیسے سینے میں درد یا دباؤ، ٹھنڈے پسینے، انتہائی کمزوری وغیرہ تو سب کو معلوم ہی ہے مگر کچھ ایسی علامات بھی ہوتی ہیں جو بیشتر افراد کو معلوم نہیں اور انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم وہ دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کررہی ہوتی ہیں۔

مردوں اور خواتین دونوں میں سینے میں درد مختلف شدت اور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ مردوں میں یہ علامت انتہائی اہم ابتدائی علامات میں سے ایک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ خواتین کے 30 فیصد واقعات میں یہ سامنے آتی ہے۔

سینے میں درد ایک یا دونوں ہاتھوں میں (اکثر بائیں ہاتھ میں)، نچلے جبڑے میں، گرد، کندھوں یا معدے میں شدید نوعیت کی بے اطمینانی کی شکل میں پھیل جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جانا چاہیے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts