نانا بابا کا انتظار کرتا ہے۔۔ آصف علی زرداری کی نواسے کے ساتھ تصویر وائرل

image

بچپن کی خوبصورت ترین یادوں میں سے ایک نانا نانی کے ساتھ گزارا گیا وقت بھی ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی اس وقت ننھے میر حاکم کے ساتھ بھی ہوا جو اپنے نانا آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو کے بڑے صاحبزادے میر حاکم اپنے نانا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گود میں موجود ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی سابق رہنما اور 2 بار وزیر اعظم رہنے والی شہید محترمہ بھٹو کا بڑا سا پورٹریٹ بھی آوایزاں ہے۔

اس تصویر کو میر حاکم کے انسٹا گرا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ “میں اپنی ماما کی ماما اور ماما کے بابا کے ساتھ ہوں۔ میں اپنے نانا کا بے تابی سے انتظار کررہا تھا کہ وہ میرے پاس آئیں“

سوشل میڈیا پر یہ تصویر اس وقت تیزی سے وائرل ہے اور لوگ مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts