نماز نہ پڑھنے والوں کو چھوٹے سے بچے کا خوبصورت پیغام ۔۔ بچے سے ہی سیکھ لیں؟

image

قرآن کریم میں یوں مرقوم ہے کہ نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ (مل کر) رکوع کیا کرو، اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعے (مجھ سے) مدد چاہا کرو، یقیناً اﷲ صبر کرنے والوں کے ساتھ (ہوتا) ہے، یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے پے در پے نوازشیں ہیں اور رحمت ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !۔جس نے نماز کی پابندی نہ کی ، نماز نہ اس کے لیے روشنی اور برہان ہو گی اور نہ جہنم سے نجات کا ذریعہ ہو گی بلکہ روز قیامت وہ قارون، فرعون،ہامان اور ابی بن خلف جیسے نافرمانوں کے ساتھ ہو گا۔‘‘جس نے نمازکی حفاظت کی، روز قیامت نماز اس کے لیے نوراور برہان ہو گی اور نجات کا ذریعہ بن جائے گی۔

اسلام کے پانچ ارکان میں سے کلمہ طیبہ کے بعد دوسرا رکن نماز ہے، نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ربّ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک قرآنِ مجید میں سات سو سے زائد مرتبہ نماز کا ذکرفرمایا ہے، جہاں نماز پڑھنے والوں کے لیے بہت سی انعامات کی بشارت ہے، وہیں اس کو چھوڑنے، سستی برتنے،اس سے روگردانی کرنے والے کے لئے سزائیں بھی ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے حکم اور سزاؤں کے باوجود آج اکثر لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر نماز سے فرار کی راہ تلاش کرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس خوبصورت تصویر نے نماز نہ پڑھنے والوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا ہے۔

ایک ننھا سا بچہ خود جائے نماز پر سجدہ کررہا ہے اور ساتھ ہی بچے نے اپنے دوستوں یعنی کھلونوں کو بھی اس طرح رکوع میں جھکایا ہوا ہے۔اس خوبصورت تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور نماز نہ پڑھنے والوں کو سیکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts