ابو کے سر کے بال کاٹے اور ۔۔ اپنی گُڑیا کے بال بنانے کے لیے بیٹی کا نیا کارنامہ، نیند سے اٹھ کر والد نے کیا کیا؟ دیکھیے

image

والدین اور چھوٹے بچوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے، جیسے کہ ایک انٹرنی جو کہ کسی کمپنی میں ٹریننگ حاصل کر رہا ہوتا ہے، اور اسے کسی بھی غلطی پر ڈانٹا نہیں جاتا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب والد سو رہے تھے اور بیٹی نے اپنی کھلونے والی گُڑیا کے بال بڑھانے کا نیا طریقہ کار نکال لیا۔

جب والدین سو جاتے ہیں، تو یہی وہ وقت ہوتا ہے، جب چھوٹے بچے مکمل آزاد ہوتے ہیں، اسی دوران وہ تمام شرارتیں ہوتی ہیں، جن سے والدین منع کرتے ہیں۔

ایک ایسی ہی چھوٹی بچی نے اپنے والد کے بال کاٹ کر اپنی گُڑیا کے سر پر لگا دیے۔ ہوا کچھ یوں کہ والد آرام کی غرض سے نیند پوری کر رہے تھے، کہ اچانک بیٹی نے پیچھے سے بال کاٹ لیے، اب والد تھے نیند میں اور بیٹی تھی گڑیا کے بال سنوارنے میں۔

ننھی پری نے والد کے بال لیے اور گلو سے گڑیا کے سر پر لگا دیے، اگرچہ گڑیا کا سر تو بالوں سے ڈھک گیا مگر والدہکے سر سے بال کم ہو گئے۔

جب والد نے اٹھ کر دیکھا تو ان کے سر کے بال غائب تھے، اہم بیٹی کی صورت دیکھ کر غصہ بھی ٹھنڈا پڑ گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts