لڑکی اپنا چہرہ دیکھ کر روتی تھی کیونکہ ۔۔ خراب شکل و صورت والی لڑکی کی زندگی ڈاکٹرز نے کیسے بدل دی کہ اس کا نیا روپ دیکھ کرسب حیران رہ گئے؟

image

ایک مشہور فلمی ڈائیلاگ ہے کہ پیسہ ہو تو کیا کچھ نہیں ہوسکتا۔ انسان کے پاس پیسوں کی کمی ہوتی ہے ورنہ اللہ نے اسے خوبصورت ہی بنایا ہوتا ہے۔ مگر ہاں وہ اپنے آپ کو پیسہ لگا کر مزید خوبصورت بن جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھنے کو ملا۔ ایک ایسی لڑکی جو شکل و صورت کی اچھی نہ تھی لیکن بعد میں اس کا حسن دیکھ کر سب چونگ گئے۔

مذکورہ لڑکی کے چہرے کے خدو خال بہت خراب تھے۔ دانت باہر کی جانب اور بڑے تھےاور ناک بھی پتلی اور لمبی تھی۔ لڑکی اپنے چہرے کی وجہ سے بہت پریشان تھی اور آئے روز روتی رہتی تھی۔

پھر اس لڑکی نے اپنے چہرے کی سرجری کروانے کا سوچا اور ڈاکٹروں نے اپنی مہارت سے اس لڑکی کے چہرے کو ایسا بدل دیا کہ اس کی شخصیت کو چار چاند لگ گئے۔

ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے لڑکی کے چہرے کا علاج کیا۔ جب سرجری مکمل ہوئی تو لڑکی اور ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کو ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا جہاں بیٹھی عوام ججز حتیٰ کہ ڈاکٹرز جنہوں نے سرجری کی تھی وہ بھی لڑکی کا نیا روپ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بعد ازاں وہ لڑکی ایک بڑی ماڈل بن گئی اوربڑی برانڈ کی کے لیے عکس بندی کروانے میں مصروف ہوگئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts