گھڑی پر عربی میں کیا لکھا ہے؟ رونالڈو کی گھڑی کی قیمت پڑھ کر آپ بھی چونک جائیں گے

image

مشہور فٹ بالر رونالڈو صرف اپنے کھیل کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی پرسنالٹی کی وجہ سے بھی کافی شہرتے رکھتے ہیں۔۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ان کی مہنگی ترین گھڑی کے چرچے ہورہے ہیں جو انھوں نے سعودی کلب النصر سے معاہدے کے بعد مارسول پارک اسٹیڈیم میں پہنی تھی۔ اس گھڑی کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

گھڑی پر عربی زبان میں کیا لکھا ہے؟

رونالڈو جس جگہ موجود ہوں اپنے لباس اور ذاتی اشیاء کی وہاں سے ہم آہنگی کا خیال رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتی گھڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ چونکہ وہ سعودی عرب میں رہ رہے ہیں اس لئے گھڑی کا انتخاب بھی انھوں نے کافی سوچ سمجھ کر کیا ہے کیوں کہ ان کی گھڑی پر ہندسے عربی زبان میں لکھے ہیں۔

برانڈڈ گھڑی

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق رونالڈو “رولیکس“ برانڈ کی “کوسمو گراف ڈیٹونا“ گھڑی پہنے ہیں اس گھڑی میں قیمتی ہیرے جڑے ہیں۔

گھڑی کی قیمت

اس گھڑی کی قیمت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار سعودی بتائی جارہی ہے جو پاکستانی تقریباً 4 کروڑ بنتے ہیں۔ یہ شاندار گھڑی نہ صرف پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کے لئے بہترین مانی جاتی ہے بلکہ اس کا اسٹیل گرنے کے باوجود آسانی سے نہیں ٹوٹتا اور سورج کی شعاوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ گھڑی پر سونے یا پلاٹینم کی قیمتی تہہ بھی موجود ہوتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.