کینسر کے مریضوں کو اپنا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی لگتا ہے۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ زندگی کے چند دن گزار رہے ہیں جس کے بعد وہ کبھی بھی اللہ کو پیارے ہوسکتے ہیں۔
کینسر کے مریضوں کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جن میں اپنے غم کو چھپا رہے ہوتے ہیں، بس ان کی آنکھ میں ایک امید سی ہوتی ہے کہ شاید وہ زندہ بچ جائیں۔
ایک کینسر کی مریضہ کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حجامت کروانے نائی دکان پر جاتی ہے۔ جذبات سے بھرپور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجام اس کے بال مشین سے گنجا کرنے لگا تو وہ اسی دوران رونے لگی۔ لڑکی کی رونے کی ویڈیو اور اس کے رو جانے پر کافی لوگ افسردہ ہوئے ہیں۔
یہ ویڈیو ابھی مکمل نہیں ہوئی بلکہ کینسر کا شکارلڑکی کو گنجا کرنے والے نائی اس کے بال کاٹنے کے بعد وہ کام کرتا ہے جس سے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔
دکان پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لڑکی کو گنجا کرنے کے بعد اسے خاموش کرانے کے لیے اسے گلے لگایا اور پھر اس کی کرسی کے پیچھے جا کر خود بھی اسی مشین سے اپنے آپ کو گنجا کرنے لگا۔
ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔