گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے، یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ گیس پریشر بڑھانے کے اگر آپ بھی پریشان ہیں تو ابھی یہ ایک کام کریں اور اپنے گھر کے گیس کا پریشر بڑھائیں۔
اگر آپ بھی گیس پریشر کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنے چولہے کے نیچے لگے ہوئے برنر کے پائپ کو پلاس کی مدد سے پیچ کھول کر نکالیں اور ان کو اچھی طرح ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں پھر دوبارہ چولہے کی فٹنگ کریں اور دیکھیں آپ کے گیس کا پریشر بھی بڑھے گا اور کھانا بھی جلدی تیار ہوگا۔