ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔۔ بجلی کب تک بحال ہوگی؟ محمکہ توانائی کا بیان

image

اس وقت کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق بجلی کی مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے یہ بریک ڈاؤن ہوا ہے اور سسٹم بیٹھ گیا ہے جبکہ ابھی مکمل وجہ جاننے اور بجلی کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کی صورتحال

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے مطابق ریجن کنٹرول سینٹر نے بریک ڈاؤن کی کوئی واضح وجہ تاحال نہیں بتائی ہے جبکہ سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق سسٹم میں خرابی ساؤتھ ریجن میں ہوئی ہے۔

بجلی کب تک بحال ہوگی؟

صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان میں بھی صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہونے میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts