بیوی تجھے سلام ۔۔ آپ بھی اگر زندگی سے پریشان ہیں تو ہماری نظر سے ان مذاحیہ تصاویر کو دیکھیں جو آپ کا موڈ اچھا کر دیں گی

image

خواتین کو گھر کے کام، مردوں کو نوکری کی پریشانی ہمیشہ رہتی ہے تو ایسے میں انسان ترو تازہ ہونے کیلئے گپ شپ یا پھر ٹی وہ دیکھ سکتے ہیں لیکن آج ہم آپکو پاکستانی لوگوں کے انوکھے کام اورگاڑیوں کے پیچھے لکھے ہوئے کچھ ایسے مذاحیہ جملے دیکھائیں گے جنہیں سن کے آپکے پیٹ میں درد ہو جائے گا۔

یہ جملے اس لیے لکھے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو جلد از جلد توجہ حاصل کی جا سکے۔اب جیسے اسے ناکام عاشق کو دیکھ لیجئے جس نے اپنی گاری کے پیچھے ہی لکھوا لیا ہے کہ دل برائے فروخت، قیمت صرف ایک روپیہ، پیار کرنا صحت کیلئے مضرِ صحت ہے وزارت عشق۔

اس پاکستانی نے تو کاروبار کی رونق کو بڑھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور اپنی گوشت کی دکان کے باہر لکھ ڈالا کہ کنوارے مرغے کا گوشت۔

یہی نہیں اس شخص نے تو سردیوں میں آنے والے پھل کو بھی نہیں بخشا اور کینو کی ایسی شکل بنا دی کہ جیسے انسان نے کینو کھانے کیلئے چھیلا ہو اور وہ میٹھا ہونے کی بجائے کھٹانکل آیا ہو تو انسان کے چہرے کے تاثرات کچھ یوں ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر تعلیمی اداروں میں اگر کوئی چیز سمجھ نہ آئی ہو تو انسان اپنے دوست سے سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔

لیکن اگر انسان کو خود بھی وہ چیز سمجھ نہ آئی ہو اور ہوشیار بن کر سمجھانے کی کوشش کرے تو نتیجہ کچھ ایسا نکلتا ہے۔ ایک ٹرک کے پیچھے ایک ایسا جملہ لکھے دیکھا جو واقعی سب کی پریشانیاں ختم کر دے گی۔

اس ٹرک والے شاعر نے لکھا تھا کہ ہر مذہب میں شراب پینا حرام ہے اس لیے تیری جدائی میں لسی پی رہا ہوں۔

اب جیسے اس ہی شخص کو لے لیجئے جس نے ایک ایسا اشتہار لگایا جس میں کہا کہ شادی آپ کی پسند سے ہو یا والدین کی پسند سے اب مشکل نہیں کیونکہ صرف 50 ہزار میں 30 بندوں کھانا، نکاح خواں کا انتظام، دولہا دولہن ک کے کپڑے مفت، ان کی 2 دن کی رہائش مفت اور تو اور شادی کا ڈھول ڈھمکا، تصاویر اور شادی کی مووی بھی فری بنائی جائے گی۔

جیسے ہی یہ پوسٹر سوشل میڈیا کی زینت بنا تو نوجوانوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اگر اتنا آسان اور اچھجا پیکج ہے تو ہم بھی جلد شادی کروا لیتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts