گرفتاری سے پہلے آخری پوسٹ میں کیا تھا؟ فواد چوہدری کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

image

“قدم بڑھاؤ عمران خان۔ ہم تمھارے ساتھ ہیں“

یہ تھی وہ آخری ویڈیو جو فواد چوہدری نے گرفتاری سے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں عمران خان کے گھر کے باہر زمان پارک میں تحریک انصاف کے حامیوں کو بڑی تعداد میں نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فواد چوہدری نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ عمران خان کے گھر کے باہر کے اس وقت یہ حالات ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے یہ پوسٹ 5 بج کر 25 منٹ پر شئیر کی جس کی تھوڑی دیر بعد ہی اسلام آباد پولیس نے انھیں اپنی حراست میں لے لیا۔

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما فرخ حبیب نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس ان کے گھر سے گرفتار کر کے لے گئی۔ ساتھ ہی انھوں نے پولیس موبائل کی ویڈیوز بھی شئیر کیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان ہی گاڑیوں میں پولیس فواد چوہدری کو لے گئی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts