شاہد خاقان عباسی کی اپنی پارٹی سے بغاوت!! پی ٹی آئی میں شمولیت ۔۔ آخر کیا وجہ بنی کہ سابق وزیر اعظم بھڑک اُٹھے؟؟؟

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے حکومت کو ناکام قرار دیدیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوج بھی بیٹھے جج بھی بیٹھیں، ساری زندگی بس ایک دوسرے کو چور کہا، کبھی مل کر بیٹھنے کا نہیں، ہمارا وزیر اعظم 24 گھنٹے بھی کام کرے تو ملک بہتر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو اس نہج پر پہنچانے میں ہم سب ذمہ دار ہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، مسلم لیگ (ن) نے بہت قربانیاں دی ہیں، خرابیوں کے تسلسل کی وجہ سے ملک آج ان حالات کو پہنچا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل آئین میں موجود ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا آئین ناکام ہے یا ہم نے خود اسے ناکام کیا، ہمیں سیاسی سیٹ اپ کا رخ تبدیل کر کے عوامی مسائل تک لے کر آنا ہے، الیکشن جب ہوں گے ہم جس جماعت میں ہیں وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔

اگر ذمہ داری لگانی ہے تو ٹرتھ کمیشن بنائیں، نواز شریف کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ ہونا چاہیے، ہم نے غیر جماعتی بنیاد پر بات کی ہے، بنیادی خرابیوں کے نتائج 8 ماہ میں دور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاست دشمنی میں بدل جائےتو حالات تباہی کی طرف ہی جاتے ہیں، میری پارٹی کی حکومت ہوسکتی ہے لیکن میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں، چیف جسٹس، آرمی چیف اور وزیراعظم سب کو ایک جگہ جمع کریں اور مسائل کا حل نکالیں۔

افسوس کی بات ہے کہ ہم الیکشن کرواکر بھی معاملات کو حل نہیں کرسکتے، میرے نزدیک تمام مسائل کا حل صرف سیاستدانوں کے اتفاق میں ہے، وزیراعظم کو تمام جماعتوں کا ایک جگہ جمع کرنا چاہیے۔ ملکی معاملات میں لاپرواہی انتہائی تشویشناک ہے، صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ جمع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تاہم اپنی پارٹی سے بغاوت اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts